حیدرآباد۔16دسمبر(اعتماد نیوز)
ترنمول کانگريس پارٹى کے ممبران پارليمنٹ نے پارٹى رہنما اور مغربى بنگال سرکار ميں وزير مدن مترا کى شاردا چٹ فنڈ گھپلہ ميں سى بى آئى کى جانب سے گرفتارى کے خلاف پارليمنٹ کے مين گيٹ پر مظاہرہ کيا۔
style="font-family: 'Jameel Noori Nastaleeq'; font-size: 18px;">ممبران نے مسٹر مترا کى گرفتارى کو سى بى آئى کے سياسى استعمال کى مثال بتاتے ہوئے کہاکہ يہ وفاقى ڈھانچہ پر حملہ ہے ۔ ممبران نے ہاتھوں ميں وفاقى ڈھانچہ کو بچانے کے نعرےوالى تختياں اٹھارکھى تھيں۔ انہوں نے بى جے پى سے وفاقى ڈھانچہ کے تحفظ کى مانگ کو ليکر نعرے بازى کى تھى۔ مظاہرے ميں 30 ممبران پارليمنٹ شامل تھے۔